جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو نو وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی

جنوبی افریقہ، سری لنکا، نو وکٹوں، شکست ، سیمی فائنل
۲۸ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۸ شام

چیسٹرلی اسٹریٹ (92 نیوز) ورلڈکپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دیدی، جنوبی افریقہ سے ہارنے کے بعد سری لنکا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔

پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امید مزید روشن ہو گئی، گرین شرٹس کی راہ میں حائل ایک اور رکاوٹ پروٹیز نے دور کردی۔

چیسٹرلی اسٹریٹ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 203رنز ہی بناسکی، کپتان کرونارتنے گولڈن ڈک کا شکار ہوئے ،باقی ٹیم بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی، وقفے وقفے سے تمام سری لنکن بلے باز پویلین لوٹتے رہے۔

جنوبی افریقہ کے کرس مورس اور پری ٹورئیس نے تین تین،ربادا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
204رنز کاہدف جنوبی افریقا نے 38ویں اوور میں پورا کرلیا
ہاشم آملہ اور کپتان فاف ڈوپلیسی ناقابل شکست رہے ،دونوں نے بالترتیب 80اور96رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کے ڈیوائن پریٹورئیس آف دی میچ قرار پائے۔ سری لنکا جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا، جبکہ جنوبی افریقی ٹیم پہلے ہی اس دوڑ سے نکل چکی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز