جنوبی افریقہ تیسری بار رگبی کا عالمی چیمپئن بن گیا

جنوبی افریقہ رگبی کا عالمی چیمپئن یوکوہاما ‏ ‏ 92 نیوز انگلینڈ جاپان ماکازول ممپی ‏ چیلسن کولبے
۰۲ نومبر, ۲۰۱۹ ۷:۴۴ شام

یوکوہاما ( 92 نیوز) جنوبی افریقہ  تیسری مرتبہ رگبی کا عالمی چیمپئن بن گیا،فاتحہ ٹیم نے  فائنل میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو شکست سے دو چار کیا۔

جاپان کے شہر یوکوہاما میں کھیلے گئے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ماکازول ممپی اور چیلسن کولبے نے شاندار کھیل پیش کیا ، ہاف ٹائم تک فاتح ٹیم نے  12 اور انگلینڈ نے 6 پوائنٹس کئے تھے ۔

دوسرے ہاف میں  جنوبی افریقہ کی ٹیم کھیل پر چھائی رہی اور  20 پوائنٹس کیساتھ مجموعی طور پر 32 پوائنٹس کر لئے  جب کہ  انگلینڈ کی ٹیم 12 پوائنٹس ہی  بنا سکی ۔

جنوبی افریقہ نے تیسری مرتبہ رگبی عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے ، اس سے قبل سال 1995 اور 2007 میں بھی  رگبی ورلڈ کپ جیت چکی  ہے ۔

ٹیم کی جیت پر جوہانسبرگ سمیت جنوبی افریقہ کے مختلف شہروں میں لوگ جشن مناتے رہے۔

تازہ ترین ویڈیوز