Friday, April 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جنرل ندیم رضا کا دورہ متحدہ عرب امارات، ہم منصب جنرل حماد محمد ثانی سے ملاقات کی

جنرل ندیم رضا کا دورہ متحدہ عرب امارات، ہم منصب جنرل حماد محمد ثانی سے ملاقات کی
February 24, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) دورہ عرب امارات پر موجود چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اپنےہم منصب لیفٹیننٹ جنرل حمادمحمدثانی سے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی،سیکیورٹی اورانسداددہشت گردی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر ہیں  جہاں انہوں نے  اماراتی افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل حماد محمد اور اماراتی تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے  ملاقاتیں کیں  ۔  ملاقاتوں کے دوران سیکیورٹی، انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔

ملاقاتوں مین   مسئلہ کشمیر اور افغانستان سمیت علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، دونوں ممالک کے مابین فوجی اور دفاعی رابطوں میں وسعت پر بھی بات چیت ہوئی۔

جنرل ندیم  رضا نے  ابوظہبی میں آئیڈیکس، نیوڈیکس دفاعی نمائش کا بھی دورہ کیا، جہاں دفاعی نمائش میں پاکستانی سٹالز، بحریہ کے جہازوں کا بھی مشاہدہ کیا   اور پاکستان کے مقامی سطح پر تیار کردہ دفاعی آلات کی تعریف کی۔

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  کا کہنا تھا کہ پاکستانی دفاعی صنعت جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کے قابل اور غیرملکی صارفین کی ضروریات پوری کرنے کی اہل ہے۔

جنرل ندیم رضا نے نمائش کے دوران اطالوی چیف آف ڈیفنس سے بھی ملاقات کی۔