جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ کی اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات


جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ اداکارہ ماہرہ خان ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز
۱۸ فروری, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۱ دن

لاہور ( 92 نیوز) جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ نے   پاکستان میں مہاجرین کی سفیر اور معروف اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات کی ، انتونیو گوتریس نے مہاجرین کی مدد پر ماہرہ خان اور تمام پاکستانیوں کا شکریہ اداکیا۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات کی، جس کی تصویر انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی شیئر کی، اس کے ساتھ ہی انھوں نے لکھا کہ پاکستان کو افغان مہاجرین کو پناہ دیتے چالیس برس ہوگئے، اس موقع پر مہاجرین کی سفیر برائے خیرسگالی ماہرہ خان سے مل کر خوشی ہوئی۔

انتونیو گوتریس نے افغان مہاجرین کی مدد کرنے پر ماہرہ خان اور تمام پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا ، ماہرہ خان کو گذشتہ برس نومبر میں اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ذیلی ادارے نے سفیر برائے خیر سگالی مقرر کیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز