Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جنرل سلیمانی پر حملہ کر کےامریکا نے انتہائی خطرناک اور بے وقوفانہ اقدام کیا ، جواد ظریف

جنرل سلیمانی پر حملہ کر کےامریکا نے انتہائی خطرناک اور بے وقوفانہ اقدام کیا ، جواد ظریف
January 6, 2020
تحران (92 نیوز) جنرل قاسم سیلمانی کی ہلاکت پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا جنرل سلیمانی پر حملہ کر کےامریکا نے انتہائی خطرناک اور بے وقوفانہ اقدام کیا۔ https://twitter.com/JZarif/status/1212946202280579073 جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے امریکا نے عالمی دہشتگردی کی۔ اپنی سرکش مہم جوئی کے نتائج کی ذمے داری امریکا خود اٹھائے گا۔ امریکا کے بغداد ایئرپورٹ پر ایران سے منسلک دو اہداف پر فضائی حملوں میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں سینئر ایرانی کمانڈر اور عراقی ملیشیا حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر اور نائب سربراہ ابو مہدی المھندس بھی مارے گئے۔ عرب ٹی وی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک افراد میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی بھی شامل ہیں۔ امریکی فضائی حملہ بغداد ایئر پورٹ کے کارگو ہال کے قریب ہوا۔