Monday, November 30, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

جمہوریت سب سے بڑا انتقام ہے، بلاول کا سنگین غداری کیس کے فیصلے پر ردعمل

جمہوریت سب سے بڑا انتقام ہے، بلاول کا سنگین غداری کیس کے فیصلے پر ردعمل
December 17, 2019 06:36 pm

کراچی (92 نیوز) سنگین غداری کیس کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ جمہوریت سب سے بڑا انتقام ہے۔ https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1206839799296020481?s=20 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے فیصلے پر ردعمل میں اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کے الفاظ کو دہرا دیا۔ علاوہ ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکا کہنا ہے کہ وہ کسی فرد کیخلاف نہیں  جمہوریت کے حق میں ہیں، ہمارے سیاسی قیدیوں پر بہت سے الزامات تھے لیکن ایک بھی ثابت نہیں ہوا،جب تک سزا نہ سنائی جائے کیسے قید میں رکھا جاسکتا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لگ رہا ہے کہ یہ لوگ توسیع کے معاملے پر کوئی اتفاق رائے پیدا نہیں کرسکیں گے، توسیع کے معاملے پر حکومت نے پہلے اپوزیشن سے رابطہ کیا نہ آج کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی میرٹ پر ہوگی،نیب کالا قانون ہے ہم نیب کا ہر فورم پر مقابلہ کریں گے، تمام ہتھکنڈوں کے باوجود ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکے، پیپلزپارٹی کے سارے کھلاڑی اب باہر ہیں مل کر جدوجہد کریں گے۔

رابطہ کیجیے