Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ مانسہرہ سے گرفتار

جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ مانسہرہ سے گرفتار
April 13, 2021

مانسہرہ (92 نیوز) جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ مانسہرہ سے گرفتار ہو گئے۔

 پولیس کی ایک بھاری نفری نے سابق ایم پی اے کے گھر چھاپے کے دوران انہیں گرفتار کیا۔ ڈی پی او مانسہرہ کے مطابق گرفتاری ریاست مخالف بیانات پر 3 ایم پی او کے تحت عمل میں لائی گئی۔ وفاقی کابینہ نے ریاست مخالف بیانات پر مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کا فیصلہ کیا تھا۔ مفتی کفایت اللہ دو ماہ تک روپوش رہنے کے بعد منظرعام پر آئے تھے۔