جمال خشوگی قتل کیس،ڈائریکٹر سی آئی اے کی سینیٹرز کو بند کمرہ اجلاس میں بریفنگ



۰۵ دسمبر, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۹ دن

نیویارک ( 92 نیوز) ڈائریکٹر سی آئی اے جینا ہیسپل نے جمال خشوگی قتل کیس پر سینیٹرز کو بندکمرہ اجلاس میں بریفنگ دی ۔  سینیٹرز کاکہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ خشوگی کے قتل کا حکم  شہزادہ محمد بن سلمان نے دیا تھا۔ سعودی  ولی عہد کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے تو وہ30منٹ میں  مجرم قرار پائیں  گے۔ سینیٹرز نے  امریکی حکومت سے سعودی عرب کو سخت پیغام دینے کا مطالبہ کردیا۔

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے ڈائریکٹر  جینا ہیسپل کی جمال خشوگی  قتل کیس پر  سینیٹ کے رہنماؤں کو بند کمرہ بریفنگ  دی ، بریفنگ کے بعد  ریپبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے میڈیا سے گفتگو میں  سعودی عرب کو ناقابل اعتبار اتحادی قراردیا۔

انہوں نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ جمال خشوگی کا قتل سعودی ولی عہد کی ایما پر کیا گیا۔ ریپبلکن سینیٹر باب کورکر نے کہا کہ اگر  محمد بن سلمان کا عدالت میں ٹرائل کیا جائے تو وہ تیس منٹ میں مجرم قرار پائیں گے ۔

اس موقع ڈیموکریٹک سینیٹر  باب میننڈیز کا کہناتھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو سعودی عرب واضح پیغام دینا ہوگا کہ ایسے اقدامات ناقابل قبول ہیں ، تمام سینیٹرز نے  خشوگی کے قتل میں ملوث افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔



تازہ ترین ویڈیوز