Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جلد بازی یا نااہلی، کراچی کی 11 سیل یوسیز میں کالعدم ٹائونز شامل

جلد بازی یا نااہلی، کراچی کی 11 سیل یوسیز میں کالعدم ٹائونز شامل
April 11, 2020
کراچی (92 نیوز) ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی جلد بازی یا نااہلی سے 11 یوسیز کو سیل کرنے کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آگئی۔ نوٹیفکیشن میں کالعدم ٹاونز کی یوسیز کو شامل کردیا گیا۔ 9 یوسیز کے نمبر غلط جاری ہونے سے عوام پریشان ہوگئے۔ جلد بازی ، نااہلی ، کراچی ، 11 سیل یوسیز ، کالعدم ٹائونز شامل ، 92 نیوز ڈپٹی کمشنر کے نوٹیفکیشن میں کالعدم یوسیز کے نمبر احکامات کا حصہ بنا دئیے گئے، نئی حلقہ بندیوں کے تحت یوسیز کے نمبر جاری نہ ہونے سے عوام پریشانی کا شکار ہیں۔ گیلانی ریلوے اسٹیشن یوسی 22 کا حصہ ہے، نوٹیفکیشن میں گیلانی ریلوے اسٹیشن کو یوسی 6 ظاہر کیا گیا۔ ڈالمیا کا علاقہ یوسی 23 میں واقع ہے، نوٹیفکیشن میں ڈالمیا کو یوسی 7 ظاہر کیا گیا۔ اسی طرح جمالی کالونی یوسی 24 میں واقع ہے، جمالی کالونی کو نوٹیفکیشن میں یوسی 8 ظاہر کیا گیا۔ گلشن ٹو یوسی 25کا حصہ ہے، اسے نوٹیفکیشن میں یوسی 9 کا حصہ بنا دیا گیا، پہلوان گوٹھ یوسی 27 میں ہے، پہلوان گوٹھ کو ڈی سی ایسٹ کے جاری نوٹیفکیشن میں یوسی 10 ظاہر کیا گیا جبکہ گلزار ہجری یوسی 29 میں واقع ہے، گلزار ہجری کو نوٹیفکیشن میں یوسی 12 کا حصہ بنا دیا گیا۔ صفورایوسی 30 کا حصہ ہے، نوٹیفکیشن میں اسے یوسی 13 کا علاقہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جیکب لائن یوسی 10 میں واقع ہے، جیکب لائن کو نوٹیفکیشن میں یوسی 9 بتایا گیا ہے، جمشید کوارٹریوسی 13میں واقع ہے، جمشید کوارٹر کو ڈی سی ایسٹ کے نوٹیفکیشن میں یوسی 10 کا حصہ بنا دیا گیا۔