جلال پور بھٹیاں کے یتیم درزی کی ضلع بھر میں میٹرک امتحان میں اول پوزیشن


student
24 ستمبر, 2020 10:23 دن

جلال پور بھٹیاں ( 92 نیوز) جلال پور بھٹیاں میں  درزی کا کام کرنے والا یتیم طالب علم مثال بن گیا،  میٹرک کے امتحان میں ضلع بھر میں اول پوزیشن حاصل کر لی ۔

جلال پور بھٹیاں کے محنت کش طالب علم نے غربت اور ذمہ داریوں کو سدِ راہ نہ بننے دیا ، اویس ذوالفقار نے میٹرک کے امتحان میں 1079 نمبرلے کر ضلع بھرمیں اول پوزیشن حاصل کرلی۔

اویس ذوالفقارکاکہنا ہے کہ اس کے والد کابارہ سال قبل انتقال ہوا اور وہ درزیوں کاکام کرکے اپنی والدہ اوربہن بھائیوں کی کفالت کررہاتھا،اویس ذوالفقارکے ٹیچرز کاکہنا ہے کہ  طالب علم میں آگے بڑھنے کے لئے بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔

محنت کش یتیم طالب علم کی والدہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بیٹے کو سپورٹ کیا جائے تاکہ وہ تعلیم جاری رکھ سکے۔

دل میں جذبہ اور لگن ہو تو کامیابی کے حصول میں غربت بھی آڑے نہیں آتی،یہ بات اویس ذوالفقار نے سچ ثابت کردی۔

تازہ ترین ویڈیوز