Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن

جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈاؤن
October 31, 2020
سری نگر (92 نیوز) غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کے خلاف وادی میں مکمل شٹرڈاؤن ہے۔ وادی میں سڑکیں سنسان ہیں، ہڑتال حریت کانفرنس کی کال پر کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز ہزاروں کشمیری مودی اور میکرون کے خلاف سڑکوں پر نکلے۔ سرینگر، بڈگام، اسلام آباد، پلواما، شوپیاں، کولگام، بارہ مولا، کپواڑہ میں جلوس نکالے گئے۔ سری نگر میں ایک بیان میں  اے پی ایچ سی کے ترجمان نے جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مذموم بھارتی حرکت کے خلاف مزاحمت کریں۔