جعلی ڈگریوں کا مسئلہ کسی ائیرلائن کا نہیں سول ایوی ایشن کا ہے ، شاہد خاقان عباسی


shahid khaqan abbasi
04 جولائی, 2020 5:15 شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) جعلی ڈگریوں کے معاملے پر شاہد خاقان عباسی بھی بول پڑے، تمام تر ذمہ داری سول ایوی ایشن اتھارٹی پر ڈال دی۔ کہا کہ 860میں سے 262پائلٹس کے لائسنسز مشکوک ہیں یہ مسلئہ پی آئی اے یا کسی ائیر لائن کا نہیں بلکہ سول ایوی ایشن کا ہے، جو ریگولیٹر ہے اور لائسنس جاری کرتا ہے، سفارش سے نوکری دینے اور لینے والے دونوں ذمہ دار ہیں۔

سابق وزیراعظم بولے نے تجویز دی کہ فہرست میں شامل 262 پائلٹس کو شوکاز نوٹس جاری کر کے صفائی کا موقع دینا چاہیے، اگر کسی پائلٹ نے امتحان میں نقل کی ہے انکو فارغ کرنا چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے اپنے دور میں پی آئی اے میں سیاسی بھرتیاں ہوئیں، شاہد خاقان عباسی کی اپنی ایئر لائن منافع میں جبکہ سرکاری ایئر لائن خسارے میں تھی، ایک کے ساتھ ایک فری کی آفر لگی ہوئی تھی، جعلی لائسنسوں کا دفاع ظاہر کرتا ہے کہ یہ معاملہ بھی انکی کرپشن پر ختم ہوگا ۔

تازہ ترین ویڈیوز