Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جعلی وزیر اعظم مستعفی، اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں، مولانا فضل الرحمن

جعلی وزیر اعظم مستعفی، اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں، مولانا فضل الرحمن
December 13, 2019
ملتان (92 نیوز) جعلی وزیر اعظم مستعفی ہوں، اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں، جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ملک میں از سر نو الیکشن کے سوا حکمرانوں کے پاس کوئی راستہ نہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  مہنگائی بڑھ چکی ہے، معیشت کمزور ہو چکی ہے۔ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تمام مراعات چھین لی ہیں، ہر شخص اس جبر کے خلاف آزادی چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ اسمبلی جعلی ہے، اسے آرمی چیف کی توسیع پر قانون سازی کا حق نہیں دے سکتے۔ موجودہ اسمبلی کے قانون کے تحت آرمی چیف کی توسیع پر انگلیاں اٹھنا شروع ہو سکتی ہیں۔