جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں حسین لوائی اور طحہٰ رضا کی ضمانت مسترد


جعلی بینک اکاؤنٹس اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ ‏ جسٹس عامر فاروق ‏ جسٹس محسن اختر کیانی ‏
۲۹ جون, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۱ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس   کے  ملزموں حسین لوائی اور طحہٰ رضا کی ضمانت مسترد کر دی ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کرپشن معاشرے میں کینسر کی طرح پھیل رہی ہے،  کرپشن کو آہنی ہاتھوں سے نہ روکا گیا تو یہ ملک کیلئے تباہی ہو گی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ  بادی النظر میں ملزمان کا جعلی بنک اکاؤنٹس کے ساتھ تعلق موجود ہے ،کیس سے منسلک سمٹ بنک میں ملزمان اہم عہدوں پر رہے،  طبی بنیادوں پر بھی ملزمان کی ضمانت کی درخواست میرٹ پر نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ کرپشن  معاشرے میں کینسر کی طرح پھیل رہی ہے ، آہنی ہاتھوں سے نہ روکا گیا تو یہ ملک کے لیے تباہی ہو گی،ملک میں کرپشن شاہی اصلاح کے طور پر استعمال ہورہی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز