جعلی بینک اکاؤنٹس کیس،نیب کو 2 ارب 12 کروڑ وصول

جعلی بینک اکاؤنٹس نیب راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز ‏2 ارب 12 کروڑ ‏ ٓصف محمود ‏ عارف علی ‏ پلی بارگین
۳۰ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۰۲ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) نیب راولپنڈی نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ،  جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں 2 ارب 12 کروڑ وصول کر لئے ۔  چیئرمین  نیب نے  ملزمان آصف محمود اور عارف علی کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی۔

اربوں کی کرپشن  کرنے والے ملزمان آصف محمود اور عارف علی کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی گئی  جب کہ  نیب راولپنڈی  جعلی اکاونٹس کیس میں ملزمان سے 2 ارب 12 کروڑ وصول کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔

نوری آباد پاور کمپنی اور سندھ ٹرانسمیشن فنڈز میں خورد برد کیس میں نیب راولپنڈی نے ملزمان آصف محمود اور عارف علی سے  2.12 ارب روپے کی خطیر رقم  وصول کرلی ہے۔

نیب کے مطابق ٹیکنومین کائنیٹک کے ڈائریکٹرز آصف محمود اور عارف علی نے سندھ حکومت کے افسران سے مل کر بڈنگ کے ذریعے کرپشن کی۔

نیب افسران یونس خان اور حماد کمال نے ملزمان سے تفتیش کی ،  اس دوران ملزمان نے  پلی بارگین کی درخواست دی جسے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے منظور کرلیا۔

پلی بارگین  کی حتمی درخواست احتساب عدالت میں دائر کی جائیگی ،  نیب ذرائع نے بتایا نیب راولپنڈی ابھی تک جعلی اکاؤنٹس کیسز میں 25ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔

جعلی بینک اکاونٹس کیسز میں گزشتہ ایک ماہ میں تقریباً 3 ارب روپے ریکور کرچکی ہے جبکہ احتساب عدالتوں میں جعلی اکاونٹس کیسز میں ریفرنسز فائل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز