Wednesday, December 2, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم اسلم مسعود کا 7روزہ راہداری ریمانڈ منظور

جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم اسلم مسعود کا 7روزہ راہداری ریمانڈ منظور
February 9, 2019 09:51 pm

اسلام آباد ( 92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس کے اہم ملزم اسم مسعود کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا اور 16 فروری تک  راہداری ریمانڈ کی  استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ اومنی گروپ کے چیف فائننشل آفیسر اسلم سمعود  کو سینئر سول جج عامر عزیز کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا ،عدالت نے ملزم کو 16 فروری تک کراچی کی متعلقہ کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ منی لانڈرنگ کیس کے ماسٹر مائنڈ اسلم مسعود کو چیک اپ کے باعث تاخیر سے عدالت پیش کیا گیا،بیرون ملک سے گرفتار اسلم مسعود کو دل کی تکلیف کے باعث ایف آئی اے ٹیم نےمعائنے کے لئے آر ائی سی منتقل کیا تھا۔ اسلم مسعود کو سعودی عرب سے  انٹرپول  کی مدد سے پاکستان لایا گیا جہاں ایف آئی اے نے  اسے حراست میں لیا ۔ اسلم مسعود سابق صدر آصف علی زرداری کے اکاؤنٹنٹ بھی رہ چکے ہیں اور ان پر 107 جعلی بینک اکاؤنٹس سے 54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔

رابطہ کیجیے