جعلی اکاؤنٹس کیس ، فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع

جعلی اکاؤنٹس کیس ‏ فریال تالپور ‏ جسمانی ریمانڈ ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز پاکستان پیپلزپارٹی ‏ سینئر رہنما ‏ رکن سندھ اسمبلی
۲۲ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۵ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں  29 جولائی تک توسیع کر دی گئی ۔

جعلی اکاؤنٹس کیس  میں فریال تالپور کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر  احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا ، جہاں نیب نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی  ، عدالت نے ریمانڈ میں  29 جولائی تک توسیع کر دی ۔

عدالت کی جانب سے فریال تالپور کی  دوران ریمانڈ وکلاء سے ملاقات کی درخواست منظور کر لی گئی ۔

تازہ ترین ویڈیوز