Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جعلی اکاؤنٹس کیس ، سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جعلی اکاؤنٹس کیس ، سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
September 21, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہو گیا۔ اربوں روپے کرپشن الزام میں گرفتار لیاقت قائم خانی کو ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اصغر علی نے راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پیش کیا۔ نیب ٹیم نے احتساب عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ سے ملزم کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں تعطیل کے باعث ملزم کا ریمانڈ حاصل نہیں ہو سکا۔ عدالت ملزم کا دو روزہ ریمانڈ منظور کرے۔ فاضل عدالت نے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو نیب کی تحویل میں دے دیا۔ عدالت نے ملزم کے  طبی معائنہ کرانے کا حکم بھی دیا۔ کراچی سے گرفتار ملزم لیاقت قائم خانی کو احتساب عدالت راولپنڈی پیش کرتے وقت میڈیا نمائندگان کو نیب کورٹ میں داخلے سے روک کر کوریج پر پابندی لگا دی گئی۔