جعلی اکاؤنٹس کیس ، آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں ‏توسیع


جعلی اکاؤنٹس کیس ‏ آصف زرداری فریال تالپور عبوری ضمانت اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز
۲۹ مئی, ۲۰۱۹ ۳:۳۳ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز ) جعلی اکاؤنٹس کیس میں  آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کر دی گئی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب سے کل تک  ریکارڈ طلب کر لیا  جبکہ  آصف زرداری اور فریال تالپور کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دے دی۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا فریال تالپور کے اکاؤنٹ میں ڈیڑھ کروڑ روپیہ کیوں آیا۔

ملزموں کے وکیل فاروق ایچ نائیک نےعید کے بعد سماعت رکھنے کی استدعا کی، جسٹس عامر فاروق نے کہا آپ کل آجائیں،دیکھتے ہیں ریکارڈ بھی آتا ہے یا نہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز