Wednesday, November 25, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جشن عید میلادالنبی ﷺ پر شہر قائد میں نذر و نیاز کا سلسلہ دن بھر جاری رہا

جشن عید میلادالنبی ﷺ پر شہر قائد میں نذر و نیاز کا سلسلہ دن بھر جاری رہا
October 30, 2020 07:27 pm

کراچی (92 نیوز) جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر شہر قائد میں بھی نذر و نیاز کا سلسلہ دن بھر جاری رہا، لیاقت آباد میں بھی درجنوں دیگیں بناکرعوام میں تقسیم کی گئیں۔ سرور کونین آقائے دو جہاں کی ولادت کا جشن ہر اہلِ ایمان خوشی سے سرشار ہے، ملک بھرکی طرح شہر قائد میں بھی جشن عید میلادالنبی مذہبی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ سردار آلانبیاء کی ولادت کی خوشی میں جگہ جگہ نذر و نیاز تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد پانچ نمبرمیں بھی بریانی، حلیم، قورمہ سمیت دیگر اشیاء کی درجنوں دیگیں بنا کر عوام میں تقسیم کی گئیں۔ نہ صرف نذرو نیاز بلکہ شہر میں جگہ جگہ نکلنے والےجلوسوں کے  شرکاء کو تازہ دم رکھنے کیلئے شربت اورٹھنڈے پانی کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔  

رابطہ کیجیے