جسٹن ٹروڈو کے ایک بار پھر وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن


جسٹن ٹروڈو وزیر اعظم ٹورنٹو ‏ ‏92 نیوز کینیڈا ‏ لبرل پارٹی
۲۲ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۰۱ شام

ٹورنٹو ( 92 نیوز) کینیڈا کے 43 ویں عام انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق لبرل پارٹی نے میدان مار لیا، جسٹن ٹروڈو  کے ایک بار پھر وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہو گئے۔

کینیڈا میں اقتدار کا ہما ایک بار پھر جسٹن ٹروڈو کے سر پر بیٹھنے  کیلئے تیار نظر آرہا ہے ، کینیڈین میڈیا کے مطابق 304 انتخابی حلقوں میں سے 146 پر لبرل پارٹی سب سے آگے ہے ۔

سال 2015 میں جسٹن ٹروڈو نے واضح اکثریت سے حکومت بنائی تھی لیکن اس بار ان کو اتنی نشستیں ملتی نظر نہیں آ رہیں ۔

لبرل پارٹی کا اپنی حریف جماعت کنزریٹو کے ساتھ کانٹے کا مقابلہ ہوا ہے ،  338 ارکان کی پارلیمنٹ میں جسٹن ٹروڈو کو اپنی محدود اکثریت کی وجہ سے قانون سازی کے لیے بائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت کی ضرورت پڑے گی۔

جسٹن ٹروڈو نے مانٹریال میں اپنے خاندان کے ساتھ ووٹ کاسٹ کیا۔ ان انتخابات میں پہلی بار خواتین امیدواروں کی بڑی تعداد میدان میں اتری۔ جن میں پاکستانی نژاد اقرا خالد اور سلمیٰ زاہد سمیت متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز