احتساب عدالت نے احسن اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا


جسمانی ریمانڈ ‏ جوڈیشل ریمانڈ ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ نارووال اسپورٹس کمپلیکس احسن اقبال
۲۰ جنوری, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) نارووال اسپورٹس کمپلیکس اسکینڈل میں احسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی ، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے  احسن اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت نے  احسن اقبال کو  14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم  دیدیا۔

جوڈیشل کمپلیکس میں احسن اقبال سے ان کے اہلخانہ نے ملاقات کی ، ملاقات نیب پراسیکیوشن روم میں کرائی گئی ۔ احسن اقبال کی اہلیہ ، بیٹے اور دیگر اہلخانہ نے ملاقات کی ۔

تازہ ترین ویڈیوز