Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جزائر کے معاملے پر سندھ اسمبلی نے قرار داد پاس کی ہے ، مراد علی شاہ

جزائر کے معاملے پر سندھ اسمبلی نے قرار داد پاس کی ہے ، مراد علی شاہ
October 23, 2020
سکھر (92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا جزائر کے معاملے پر سندھ اسمبلی نے قرار داد پاس کی ہے۔ سندھ کے جزائر کے معاملے پر وزیراعلی سندھ بھڑک اٹھے۔ وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا ہم کبھی پہلے ڈرے نہ اب ڈریں گے۔ سندھ کے حقوق غصب کرنے نہیں دینگے، ہر چیز کا الزام سندھ حکومت پر ڈال دیتے ہیں، اگر ہم اتنے طاقت ور ہیں تو ہٹ جاؤ وفاق سے۔  ہم بتائیں گے کیسے ملک چلتا ہے۔ سکھر میں ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ بولے کچھ حکومتی وزراء تو ایسی باتیں کرتے ہیں کہ واقعی غصہ آتا ہے۔ نیب حکومت میں موجود لوگوں کو کیوں نہیں بلاتا، آصف زرداری کو گرفتار کرنے کے درپے ہیں ، کیس ثابت نہیں ہو رہے۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا چینی مافیا میں ان کے اپنے بندے ملوث ہیں۔ مہنگائی پر ان کا کنٹرول نہیں۔ سب کچھ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے، اب ضروری ہے کہ وفاقی حکومت جلد از جلد رخصت ہو۔