جرمنی میں شدید برف باری کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر

۱۱ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۷ شام

برلن (92 نیوز) شدید سردی اور پھر برف باری سے موسمی تبدیلی نے جہاں جرمن شہریوں کے دل خوش کردئیے وہیں زحمت بھی ثابت ہوئی۔

جرمنی میں شدید برف باری کے باعث عمارتیں ، سڑکیں اور درخت برف کی موٹی چادر تلے چھپ گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت برف ہٹانے کام شروع کیا مگر ناکام رہے۔

اس کے بعد حکام نے ایمرجنسی صورتحال میں  برف ہٹانے کا کام فوج کے ذمہ لگادیا۔ شدید برف باری سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔

رواں ہفتے کے آغاز سے ہی تمام اسکولوں کو بند کردیا گیا جبکہ شدید برف باری کے بعد ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز