Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

جرمنی میں سنگدل ماں نے اپنے 5 بچوں کی جان لے لی

جرمنی میں سنگدل ماں نے اپنے 5 بچوں کی جان لے لی
September 4, 2020
برلن (92 نیوز) جرمنی میں سنگدل ماں نے اپنے 5 بچوں کی جان لے لی۔ بچوں کو قتل کرنے کے بعد ماں نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا دی۔ جرمنی کے مغربی قصبے سولنجن کے رہائشی اپارٹمنٹ سے پانچ نو عمر بچوں کی لاشیں ملی ہیں جن میں 3 لڑکیاں اور 2 نو عمر لڑکے شامل ہیں۔ لڑکیوں کی عمریں ایک، دو اور تین سال بتائی جاتی ہیں جبکہ لڑکے 6 اور 8 سال کے تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بچوں کو زہریلی دوا دے کر قتل کیا گیا تاہم حتمی رپورٹ مکمل تحقیقات اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی جاری کی جائے گی۔ بچوں کی 27 سالہ ماں نے ٹرین کے سامنے کود کر خود کشی کی اور اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی حکام کو شبہ ہے بچوں کو ان کی ماں نے ہی قتل کیا لیکن کیوں؟ اس بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔