Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

جرمنی اور یورپی یونین کا شام میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

جرمنی اور یورپی یونین کا شام میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
December 30, 2019
برلن ( 92 نیوز) جرمنی اور یورپی یونین نے شام میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ، یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کی جانب سے جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شامی حکومت اور اس کے اتحادی شمال مغربی شام میں پُرتشدد کارروائیاں بند کریں۔ اُدھر جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے شمال مغربی شام کی موجودہ صورتحال تباہ کن ہے اور جنگ کے نتیجے میں اس میں شدت آتی جارہی ہے۔ ہائیکو ماس نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ موسم سرما کے دوران بدترین حالات کی وجہ سے لوگوں کی اتنی بڑی تعداد کا در بدر ہونا افسوسناک ہے۔