Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

جرمنی، کارنیول میں شہری نے کار شرکاء پر چڑھا دی، 52 زخمی

جرمنی، کارنیول میں شہری نے کار شرکاء پر چڑھا دی، 52 زخمی
February 25, 2020
ووکس مارسن (92 نیوز) جرمنی میں شہری نے تیز رفتار کار کارنیول میں شریک افراد پر چڑھا دی، جس کی زد میں آکر باون افراد زخمی ہوگئے۔ جرمن میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ وسطی شہر ووکس مارسن میں پیش آیا، جہاں ایک کارنیوال جاری تھا، اس دوران اچانک ایک تیز رفتار گاڑی میلے کے شرکا پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں اٹھارہ بچوں سمیت باون افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کار ڈرائیور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے،، جس کی شناخت انتیس سالہ مقامی شہری کے طور پر کی گئی ہے۔