جرائم کی روک تھام، کراچی میں 20 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ


جرائم، روک تھام، کراچی، 20 ہزار، سی سی ٹی وی کیمرے، لگانے کا فیصلہ، 92 نیوز
۲۲ جنوری, ۲۰۲۰ ۶:۲۳ شام

کراچی (92 نیوز) جرائم کی روک تھام کیلئے سندھ پولیس نے بڑا فیصلہ کر لیا، کراچی میں 20 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی نشاندہی پر جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری ممکن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے شہر کے ہاٹ اسپاٹ پر لگائے جائیں گے، ملزمان کی گرفتاری کے بعد جدید ریکارڈ ترتیب دیا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز