جج ویڈیو اسکینڈل کا مرکزی کردار انٹرنیشنل بلیک میلر نکلا

جج ویڈیو اسکینڈل مرکزی کردار انٹرنیشنل بلیک میلر لاہور ‏ ‏92 نیوز میاں طارق ‏ دبئی ‏ پندرہ سیاستدان ‏ روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز ‏ احتساب عدالت
۱۶ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۵۵ شام

لاہور ( 92 نیوز) جج ویڈیو اسکینڈل  کا مرکزی کردار انٹرنیشنل بلیک میلر نکلا، میاں طارق دبئی میں پارٹیاں منعقد کرتا جس میں بڑے بڑے افراد کو لے کر جاتا اور پھر ان کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا رہتا، پندرہ سیاستدان اور کئی بڑے افسران اس کا شکار ہو چکے ہیں،یہ اہم خبر روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کے آج کے شمارے میں شامل ہے۔

احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو اسکینڈل کے معاملے سے  92 نیوز نے مزید حقائق سے پردہ چاک کر دیا،ویڈیو اسکینڈل کا مرکزی کردار میاں طارق نہ صرف ملک میں ہی بلکہ انٹرنیشنل بلیک میلر نکلا۔

میاں طارق پاکستان سمیت دبئی میں پارٹیاں منعقد کرتا اور بڑے بڑے لوگوں کو لے جاکر ویڈیوز بناتا تھا،ذرائع کے مطابق میاں طارق سےسیکڑوں کی تعداد میں ویڈیوز ملیں، جن میں 15 سیاستدان اور کئی افسران کی  شامل ہیں۔

تگڑے افراد کی پشت پناہی سے کئی ویڈیوز تو سرکاری گیسٹ ہاؤسز اور رہائش گاہوں کے اندربھی بنائی گئیں،ذرائع نے بتایا کچھ ایسے افراد بھی اس گھناؤنے کام میں ملوث ہیں جو پیشے کے لحاظ سے بہت معتبر سمجھے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کی پریس کانفرنس سے قبل اور فوری بعد پی پی رہنما نے میاں طارق کوباہر بھجوانے کی کوشش کی، جس کے لئے اسے آفرز بھی دی گئیں اور ایک بڑے شخص کی ڈیوٹی لگائی گئی کہ مقاصد پورے ہونے تک طارق کومنظر سے غائب رکھا جائے۔

ذرائع نے بتایا میاں طارق کے اقبالی بیان اور دیگر کرداروں کے قابو آنے پر ن لیگ کے گلے میں پھندا پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز