جج ویڈیو اسکینڈل، ناصر بٹ کی دوسرے روز بھی لندن میں ہائی کمیشن آمد

جج ویڈیو اسکینڈل، ناصر بٹ ، دوسرے روز ، ہائی کمیشن آمد لندن ،92 نیوز
۱۸ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۹ دن

لندن (92 نیوز) جج ویڈیو اسکینڈل میں آڈیو ویڈیو کی فرانزک رپورٹ کی تصدیق کے لئے ناصر بٹ دوسرے دن بھی لندن میں ہائی کمیشن پہنچ گئے، انہیں پہلے استقبالیہ پر روکا گیا، کچھ دیر بعد داخلے کی اجازت ملی۔

برطانوی فرم کی رپورٹ تینتالیس صفحات پر مشتمل ہے، ہائی کمیشن نے رپورٹ کی تصدیق کرنے سے انکارکردیا، دوسری جانب ویڈیو کیس میں ایف آئی اے کائونٹر ٹیررزم ونگ کی نئی ٹیم نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

تفتیش کاﺅنٹر ٹیررازم ونگ کے حوالے سے پہلے تفتیش ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ کر رہا تھا، جج ارشد ملک نے درخواست دی تھی کہ سائبر کرائم نے تفتیش میرٹ پر نہیں کی۔

تازہ ترین ویڈیوز