Sunday, August 1, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

جتنی جلدی ویکسی نیشن کو اوپر لے جائیں گے اتنی جلدی پابندیاں کھولنے کے مواقع آجائیں گے، اسد عمر

جتنی جلدی ویکسی نیشن کو اوپر لے جائیں گے اتنی جلدی پابندیاں کھولنے کے مواقع آجائیں گے، اسد عمر
May 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے جتنی جلدی ویکسی نیشن کو اوپر لے جائیں گے اتنی جلدی پابندیاں کھولنے کے مواقع آجائیں گے۔

اسد عمر کا اسلام آباد چیمبرز آف کامرس میں تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران بہت زیادہ تنقید ہوئی۔ لاپرواہی کے باعث انڈیا میں تشویشناک صورتحال ہے۔ انڈیا میں گزشتہ ستر سالوں میں معشیت اتنی نہیں گری جتنا کورونا کے دوران گری۔ پاکستان کی بہتری کیلئے اچھی نیت سے فیصلے کر رہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کاروباروں کو بند کیا جائے یا لاک ڈاؤن ہو۔ اسلام آباد کی اکیس فیصد آباد ویکسینیشن کروا چکی ہے۔ امید ہے بکرا عید مارکیٹس بند نہ ہوں۔ کورونا کے دوران میرج حال، ریسٹورنٹس اور تعلیمی اداروں کو نقصان ہوا۔ وزیر خزانہ نے یہ تجویز منظور کر لی ہے اور وزارت صنعت کے حکام اس پیکج پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کرایہ ایکٹ اپوزیشن کے باعث سینٹ میں رکا ہوا ہے جو کہ اسلام آباد کے تاجروں کی دیرینہ خواہش ہے۔

 اسد عمر کا کہنا تھا ملکی معیشت میں بہتری آ رہی ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ 4.8 فیصد کا ہدف ہے۔ ن لیگ کے آخری سال سے زائد ہماری جی ڈی ہی گروتھ ہو گی۔