جاپان کا ٹوکیو ٹاور بھی چین کی خوشی میں رنگ گیا

بہار فیسٹیول لال روشنی اڑنے والا قالین دوڑنے والا قالین
۰۶ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۴۴ شام

 ٹوکیو (92 نیوز) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں چین کے بہار فیسٹیول کے رنگ چھائے رہے۔ اس موقع پر ٹوکیو ٹاور کو بھی  لال روشنی سے سجادیا گیا۔ جو کہ رات کے اوقات میں خوبصورت منظر پیش کررہا ہے۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ چین کے فیسٹیول کے موقع پر ٹوکیو ٹاور کو سجایا گیا۔ جبکہ اس موقع پر چین اور جاپان سے تعلق رکھنے والے بچوں نے 500 سے زائد غبارے بھی ہوا میں اڑائے۔

ادھر فلموں میں اڑنے والا قالین تو دیکھا ہی ہوگا اب آپ کو دیکھاتے ہیں دوڑنے والا قالین۔ یہ مناظر ہیں روس کے جہاں دو منچلے نوجوانوں نے قالین کو گاڑی کے ساتھ باندھا اور برف پر گاڑی چلا دی۔ برف کی پھسلن کے باعث قالین بھی گاڑی کے ساتھ دوڑنے لگا جسے دیکھ کر حاضرین  داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

تازہ ترین ویڈیوز