جاپان میں 500 سال پرانے شُوری کیسل کو آگ نے تباہ کر کے رکھ دیا


جاپان ، 500 سو سال ، پرانے ، شُوری کیسل ، آگ ، تباہ ، رکھ
31 اکتوبر, 2019 10:32 دن

 ٹوکیو (92 نیوز) جاپان میں 500 سال پرانے شُوری کیسل کو آگ نے تباہ کر کے رکھ دیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ جاپان کے جنوبی جزیرے اوکی ناوا میں پیش آیا۔ شُوری کیسل کا شمار یونیسکو کی ورلڈ ہیرٹیج سائٹس میں ہوتا ہے۔ اس مشہور سیاحتی مقام پر آگ صبح کے وقت لگی جس نے اس کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کر دیا ہے۔

قریبی رہائشیوں کو ان کے گھروں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ جب کہ کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ فائر فائٹرز نے گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

تازہ ترین ویڈیوز