جاپان میں سب سےبڑی ٹیگ گیم کھیلنے کا عالمی ریکارڈ

جاپان ‏ ٹیگ گیم ‏ عالمی ریکارڈ ٹوکیو ‏ ‏92 نیوز اوساکا
۲۳ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۵ دن

ٹوکیو ( 92 نیوز) جاپان میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیگ گیم کھیلنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا  گیا ،  مردوں کے ساتھ خواتین اور بچے بھی بھاگنے دوڑنے میں کسی سے پیچھے نہ رہے۔

جاپان کے شہر اوساکا میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیگ گیم کھیلی گئی جس میں دس ہزار نو سو آٹھ افراد نے شرکت کی ، ٹیگ گیم باریوں کی دلچسپ گیم میں سے ہے۔

اس گیم میں ایک کھلاڑی جس کو بھی ہاتھ لگا دے اس کی باری آجاتی ہے اور اسے پھر کسی دوسرے ساتھی کو چھونا ہوتا ہے، تیس منٹ تک جاری رہنے والے اس دلچسپ مقابلے میں جہاں نوجوان شامل تھے وہیں والدین بھی اپنے بچوں کے ہمراہ موجود تھے۔

جاپان نے سب زیادہ کھلاڑیوں کے ساتھ اس گیم کو کھیلنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا جسے گینیز بک میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز