Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جام کمال اور عبدالقدوس بزنجو میں معاملات طے پا گئے

جام کمال اور عبدالقدوس بزنجو میں معاملات طے پا گئے
January 26, 2020
کوئٹہ ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور اسپیکر عبدالقدوس بزنجو میں معاملات طے پا گئے ، مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق ہو گیا۔ چیئرمین سینیٹ  صادق سنجرانی اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے  وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور اسپیکر  بلوچستان عبدالقدوس بزنجو  کے مابین اختلافات کی خلیج کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ جام کمال ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان رہیں گے ۔ عبدالقدوس بزنجو نے معاملات طے کرانے پر چیئرمین سینیٹ اور وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا۔