جارج بش سینئر کی میت ٹیکساس پہنچادی گئی ، آج سپردخاک کیا جائیگا



۰۶ دسمبر, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۵ دن

ٹیکساس( 92 نیوز)سابق امریکی صدر جارج بش سینئر کی میت خصوصی جہاز کے ذریعے واشنگٹن سے ہیوسٹن ٹیکساس پہنچا دی گئی ۔ ائیر پورٹ پر فوجی دستے نے تابوت کو اکیس توپوں کی سلامی دی ۔

ملٹری بینڈ کے دستے نے فوجی اور دعائیہ دھنیں بجائیں ،  سابق صدر جارج بش جونیئر اور خاندان کے دیگر ارکان میت کے ساتھ ٹیکساس  پہنچے، قبل ازیں واشنگٹن کے سینٹرل کیتھڈرل میں انکی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں  ۔

آخری رسومات میں  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ،خاتون اول میلانیا ٹرمپ ، سابق امریکی صدور جمی کارٹر،بل کلنٹن،باراک اوباما نے اپنی بیگمات کے ہمراہ شرکت کی۔

امریکہ کے اکتالیسیوں صدر جارج بش سینئر کی تدفین آج ٹیکساس میں بش صدارتی لائبریری میں کی جائے گی۔



تازہ ترین ویڈیوز