ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں



ثانیہ مرزا
۰۹ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۶ شام

ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارتی ٹینس اٹار  ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں جاری ہیں ۔

چھ مرتبہ  گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹل جیتنے والی ثانیہ کی سوانح حیات پہلے ہی منظرعام پر آچکی ہے  مگر  اب کی بار پروڈیوسر رونی سکریو والا نے کئی ماہ تک رابطوں کے بعد بالآخر ثانیہ سے معاملات طے کر ہی لئے ہیں۔

فلم میں بھارتی ٹینس اسٹار کی جدوجہد، کیریئر میں اتارچڑھاؤ اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی سمیت زندگی کے مختلف پہلوؤں کو عکس بند کیا جائے گا۔



تازہ ترین ویڈیوز