تین فٹ کے شبیر کو ڈھائی فٹ کی رانی مل گئی ‏

۱۲ نومبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۶ شام

ملتان (92 نیوز)ملتان کے تین فٹ کے نوجوان شبیر احمد کو ڈھائی فٹ کی سپنوں کی رانی مل گئی  ،   زندگی کے نئے سفر پر دونوں میاں بیوی خوشی سے نہال دکھائی دیے ۔

کہتے ہیں کہ لگن سچی ہو تو منزل مل ہی جاتی ہے ، ایسا ہی کچھ معاملہ ہوا ملتان کے پستہ قامت شبیر احمد کے ساتھ  جو دس سال سے دلہنیا کی تلاش میں تھا  ، تین فٹ  قد کے حامل 29 سالہ شبیر احمد کو آخر کار سچی طلب کے نتیجے میں سپنوں کی شہزادی مل ہی گئی ۔

چھوٹے ڈان کے نام سے مشہور یہ دلہے راجہ بینڈ باجا اور بارات کے ساتھ اپنی دلہنیا بیاہ لائے ، دلہنیا ثمینہ کا قد ڈھائی فٹ ہے اور وہ چنیوٹ کی رہائشی ہے  ، دونوں زندگی کے نئے سفر پر خوشی سے نہال ہیں ، کہتے ہیں کہ عمر بھر ساتھ نبھائیں گے –

شادی کے خوشیوں بھرے لمحوں میں نو بیاہتا جوڑے کے اہل خانہ کی خوشی بھی دیدنی تھی اور وہ دونوں میاں بیوی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کرتے رہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز