Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تیسرا ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان کی نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست

تیسرا ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان کی نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست
December 22, 2020

نیپئر (92 نیوز) پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش سے بچ گیا۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دیدی۔

گرین شرٹس نے 174رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔ محمد رضوان نے  89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ فہیم اشرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ نے 41 رنز بنائے اور رواں سال ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔ تین میچوں کی سیریز دو ،ایک سے میزبان ٹیم کے نام رہی۔

اس سے قبل  نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا۔ بلیک کیپس نے  مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل اور ٹم سیفرٹ نے 40 رنز کا آغاز فراہم کیا جبکہ مارٹن گپٹل 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فہیم اشرف نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 45 رنز کے مجموعی اسکور پر کیوی کپتان کین ولیمسن کو 1 رن پر پویلین بھیج دیا۔ 58 رنز پر ٹم سیفرٹ 35 رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے۔ ڈیون کانوے اور گلین فلپس نے 51 رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 109 رنز تک پہنچا دیا۔ گلین فلپس 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے دو، دو شکار کیے۔