تیزگام حادثے میں جاں بحق 42 افراد کی شناخت ہو گئی


تیزگام ، حادثے ، جاں بحق ، 42 افراد ، شناخت
۰۵ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۴ شام

 رحیم یار خان (92 نیوز) تیزگام حادثے میں جاں بحق 42 افراد کی شناخت ہو گئی۔ مزید 17 لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ بھی کل تک متوقع ہے۔

لواحقین کو میتیں دینے کا سلسلہ کل سے شروع ہو گا۔ ریلوے حکام نے میتیں حوالے کرنے کیلئے اسٹاف کی ڈیوٹی لگا دی۔

تیز گام ایکسپریس میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں جھلس کر 73 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔ آگ کے شعلوں نے تین بوگیوں کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔

تیز گام ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ واقعہ لیاقت پور کے قریب پیش آیا تھا جس سے اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئ تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز