Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

تفضل رضوی کی نااہلی سے متعلق بیان پر قائم، نوٹس کا جواب دونگا، شعیب اختر

تفضل رضوی کی نااہلی سے متعلق بیان پر قائم، نوٹس کا جواب دونگا، شعیب اختر
May 1, 2020
لاہور (92 نیوز) سابق فاسٹ باؤلرنے قانونی نوٹس ملنے کی تصدیق کردی، کہتے ہیں تفضل رضوی کی نااہلی سے متعلق بیان پر قائم ہوں اور نوٹس کا جواب بھی دونگا۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ تفضل رضوی کا نوٹس ملا ہے جو جھوٹا اور من گھڑت ہے۔ میں نے وکیل کی خدمات حاصل کر لی ہیں جو میری جانب سے نوٹس کا جواب دے گا۔ سابق فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ تفضل رضوی کی نااہلی کے حوالے سے اپنے الفاظ پر قائم اور غیر تسلی بخش پرفارمنس کے حوالے سے اپنے الفاظ پر قائم ہوں۔ تفضل رضوی نے بھی شعیب اختر پر دس کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔