Saturday, July 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

تفتان بارڈر کھول دیا گیا، ایران میں پھنسے 350 زائرین سمیت دیگرافراد پاکستان میں داخل

تفتان بارڈر کھول دیا گیا، ایران میں پھنسے 350 زائرین سمیت دیگرافراد پاکستان میں داخل
February 28, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) تفتان بارڈر کھول دیا گیا، ایران میں پھنسے 350 زائرین سمیت دیگرافراد تفتان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوگئے، پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام افراد کی اسکریننگ جاری ہے، پاکستان ہاؤس منتقل کردیا گیا۔ ایران میں کروناوائرس پھیلنے پر پاک ایران تفتان بارڈر بندش کے چھٹے روز کھول دیا گیا۔ پاکستانی باشندے 6 روزسے ایران میں پھنسے ہوئے تھے، ایران سے پاکستان واپس آنے والے 5 ہزار سے زائد زائرین، تاجروں اور دیگر افراد کی واپسی کے لئے ایس اوپیز تیار کرلیا گیا۔