تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے سخت ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ


inter-provicnial-ministers-educational
08 جولائی, 2020 2:51 شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے  سخت ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں  اتفاق رائے ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس کے فیصلوں کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکل جائزہ لے گا، کورونا وبا کی شدت کے تناظر میں تاریخوں میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔

ادھر ہائیرایجوکیشن کمیشن  خیبرپختونخوا کا3  سے 15 اگست تک یونیورسٹیز کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

تازہ ترین ویڈیوز