تعلیمی اداروں کو بہتر کرنے کے لئے اکیلے کچھ نہیں کر سکتے ، سعید غنی


تعلیمی اداروں ، بہتر ، اکیلے ، سعید غنی
10 فروری, 2020 9:48 شام

 کراچی (92 نیوز) وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بہتر کرنے کے لئے وہ اکیلے کچھ نہیں کر سکتے۔ افسران ،اساتذہ اور طلباء کو بھی مدد کرنا ہو گی۔

وزیر تعلیم سعید غنی نے کراچی میں کامرس اکنامکس کالج کی اسمبلی میں شرکت کی۔ طلبا سے خطاب کیا اور بتایا کہ انہوں نے بھی یہاں سے تعلیم حاصل کی ہے۔ دوران خطاب والدین کی غربت کر ذکر بھی کیا اور آبدیدہ ہو گئے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ وہ تنہا کچھ نہیں کر سکتے۔ محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ و طلبا تعلیمی اداروں کی بہتری کے لئے معاونت کرنا ہو گی۔

وزیر تعلیم سعید غنی نے کامرس اکنامکس کالج کو مثالی کالج بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز