ترک صدر کا دورہ پاکستان کیلئے مختلف تاریخوں پر غور شروع

۰۵ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۳۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ترک صدر کے دورہ پاکستان کیلئے مختلف تاریخوں پر غور شروع کر دیا گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق رجب طیب اردوان رواں برس ہی پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے ترک صدر کے دورہ پاکستان کیلئے 17 اور 18 نومبر کی تاریخ زیر غور ہیں۔ رجب طیب اردوان کے دورہ کیلئے دسمبر کے اوائل یا وسط کی تاریخوں کی بھی تجویز دی جا رہی ہے۔

ترک صدر نے 23 اور 24 اکتوبر کو پاکستان آنا تھا تاہم شام کے بحران کے باعث دورہ ملتوی ہو گیا تھا۔ ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان کیساتھ ستمبر میں امریکا میں کی ملاقات میں دورے کی تصدیق کی تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز