ترک صدر طیب اردوان کے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی پر بھارت تلملایا


ترک صدر ، طیب اردوان ، مقبوضہ کشمیر ، عوام ، اظہار یکجہتی ، بھارت ، تلملایا
17 فروری, 2020 10:15 شام

 نئی دہلی (92 نیوز) ترک صدر طیب اردوان کے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی پر بھارت تلملایا۔ ترک سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترک صدر کے بیان نے بھارت کے ایوانوں میں کھلبلی پیدا کر دی۔ دفتر خارجہ نے ترک سفیر ساکر اوزکان کو طلب کرکے اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔ ترجمان رویش کمار  نے معاملے کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا اس سے ترکی کیساتھ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں ۔

دوسری جانب بھارتی حکومت ایک بار پھر اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئی ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر آواز بلند کرنے والی برطانوی ممبر پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز کو دہلی ایئر پورٹ سے ہی واپس بھیج دیا گیا۔

لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی ڈی ابراہمز نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر مودی پر تنقید کی تھی ۔ ڈیبی ابراہمز برطانیہ  پارلیمنٹ میں کشمیر پر بنائے جانے والے پارلیمنٹری گروپ کی چئیرمین بھی ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز