Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ترکی کے مشہور شیف اور سیاح بورک اُزدامر اسلام آباد پہنچ گئے

ترکی کے مشہور شیف اور سیاح بورک اُزدامر اسلام آباد پہنچ گئے
October 31, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) ترکی کے مشہور شیف اور سیاح بورک اُزدامر سلام آباد پہنچ گئے، انہوں نے پاکستان میں ریسٹورنٹ کھولنے کا اعلان کردیا، کہا کہ  پناہ گاہ میں رہنے والوں کےلیے کھانا بنائیں گے،بورک ازدامرنے میڈیا سے گفتگو میں پاک ترک دوستی کا نعرہ بھی لگا دیا۔

انوکھے انداز میں مزیدار پکوان تیار کرنا ترک شیف بورک اُزدامر کے بائیں ہاتھ کا کھیل  ہے ، دنیا بھر میں ذائقوں کی پہچان سمجھے جانے والے ترک شیف آج کل پاکستان میں ہیں ، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ترک شیف نے کہا کہ وہ پاکستانیوں کو اپنا کھانوں کا ذائقہ چکھانے کیلئے ریسٹورنٹ کھولیں گے، غریبوں کےلیے پناہ گاہ میں کھانا بھی بنائیں گے۔

معروف ترک شیف  بورک اُزدامر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مسکرانا صحت مند زندگی کی علامت ہے ، انہوں نے پاک ترک دوستی کوبہترین رشتہ قراردے دیا۔

ترک شیف سیاحت کا بھی شوق رکھتے ہیں ، وہ 3 نومبر تک پاکستان میں رہیں گے ،شمالی علاقہ جات سمیت لاہوراوردیگرشہروں کا بھی دورہ کریں گے۔

رابطہ کیجیے