ترکی کے جزیرہ مرمرا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا


ترکی ‏ جزیرہ مرمرا ‏ جنگلات انقرہ ‏ ‏92 نیوز غیر ملکی میڈیا ‏
13 اگست, 2019 10:30 دن

انقرہ ( 92 نیوز) ترکی کے جزیرہ مرمرا کے جنگلات میں آگ لگ گئی  جسے تاحال بجھایا نہیں جاسکا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  جنگلات میں لگی آگ سیکڑوں ایکڑ تک پھیل چکی ہے ،آتشزدگی سے پانچ سے زائد گھر بھی راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں  ۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  سیکڑوں رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل  کیا جاچکا ہے ۔امدادی کارروائیوں میں درجنوں فائر فائٹرز  اور ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں تاہم  تیز ہواؤں اور گرم موسم کے سبب آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

آگ لگنے کی وجوہات جاننے  کیلئے تحقیقات جاری ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.