ترکی میں ہولناک زلزلہ ، چار بچوں سمیت سات افراد ہلاک


ترکی ، ہولناک زلزلہ ، ایران ، ملحقہ بارڈر ، زلزلے ، دیہات ، متاثر
23 فروری, 2020 5:28 شام

 انقرہ (92 نیوز) ترکی میں ہولناک زلزلہ آیا۔ عمارتیں گرنے سے ملبے تلے دب کر چار بچوں سمیت سات افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے۔

ترک میڈیا کے مطابق ہولناک زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ سات تھی جس کا مرکز زمین میں چھ اعشاریہ چار کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کی وجہ سے ترکی کے تینتالیس دیہاتوں کو نقصان پہنچا جہاں سیکڑوں عمارتیں زمین بوس ہوچکی ہیں جن کے ملبے تلے دبے درجنوں افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مختلف حادثات میں آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز