ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان سے راکٹ حملے کی تصدیق کر دی


پاکستان
۲۹ جنوری, ۲۰۲۰ ۱:۲۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے سرحد پار افغانستان سے پاکستان  میں راکٹ پھینکے جانے کی تصدیق کر دی ، کہا کہ  حملے میں کوئی  جانی نقصان نہیں ہوا ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آج سرحد پار افغانستان سے  دو راکٹ پاکستان پھینکے گئے ، حملے کےبعد سے  طور خم گیٹ آمد و رفت کے لئے بند ہے ،  طورخم گیٹ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر بند کیا گیا۔

عائشہ فاروقی  کا کہنا تھا کہ پاکستان نے راکٹ حملوں کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھا دیا،،طورخم گیٹ عارضی بنیادوں پر بند کیا گیا ہے،جلد کھول دیا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز